اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوم شہادت بی بی سیدہ زینب س کے موقع پرآئی ایس او کے مرکزی نائب صدر سیدعلی کاظمی نے لاہور میں مجلس عزاء سے خطاب میں کہا ہے کہ بی بی زینب حقیقی وارث و مبلغ پیغام امام حسین ہیں جنہوں نے شہدا کے نظریہ کو زندہ رکھا۔ موجودہ دور میں بھی سیرت مبارکہ سے درس لیتے ہوئے شہدا کی یاد کے ساتھ ساتھ شہدا کے راستہ اور نظریہ کو اپناتے ہوئے امربالمعروف و نہی عن المنکر انجام دیتے ہوئے طاغوتی طاقتوں کے خلاف برسرپیکار رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا سیدہ زینب کی ذات مبارکہ ایمان، علم و معرفت،صبر و صداقت اور استقامت و شجاعت کا اسوہ و نمونہ ہے اس ہستی پر صرف مسلمان خواتین ہی نہیں بلکہ پوری امت اسلام چاہے خواتین ہوں یا مرد نازاں ہے۔اس ہستی کی سیرت،حجاب، عصمت و عفت، عبادت اور عظمت و بزرگی سب افتخارانگیز ہیں۔ آپ بلند مرتبہ اور اعلی منزلت پر فائز ہیں اور آپ نے ہمیشہ اسلام کی حمایت اور دینی اقدار کا دفاع کیا اور آپ نے تاریخ کے مستکبرین کی حکومت کوپاش پاش کر دیا ۔دور حاضر میں مرد اور خواتین سب حضرت زینب کبری کے مکتب سے کسب فیض کر تے ہوئے اپنی زندگی کے لئے اسوہ اور نمونہ قرار دیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

Islamic News