اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد( )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا تین روزہ مرکزی سالانہ کنونشن’’عرفان ولایت‘‘ کا آغازآج 14اپریل سے جامعۃ الصادق جی نائن اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔کنونشن میں شرکت کے لیے بلوچستان،سندھ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے رہنماؤں اور تنظیمی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔کنونشن میں صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں کی تنظیمی کارکردگی پر رپورٹس پیش کی جائیں گی۔15اپریل بروزہفتہ تقریب میں تین اہم نشتیں ہوں گی جنہیں ممتاز مذہبی رہنماؤں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی، شہید علامہ مرتضی مطہری اور علامہ سید عارف حسین الحسینی کے ناموں سے موسوم کیا گیا ہے۔تقریب کے اختتامی روز کی پہلی نشست میں دستوری ترامیم منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔اسی دن دوسری نشست میں شعبہ سیاسیات اپنی کارکردگی سے شرکا کو آگاہ کرے گا۔تقریب کی آخری نشست علما کنونشن کے نام سے ہے جس میں ملک کے نامور شیعہ سنی علما شریک ہوں گے اور عصر حاضر میں امت مسلمہ کے مابین وحدت و اخوت کی ضرورت و اہمیت پر گفتگو کی جائے گی۔شرکا اور مختلف رہنماؤں کے درمیان سوال جواب کی نشست بھی تقریب کا حصہ ہو گی۔کنونشن کے اختتام پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے خطاب بھی کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

Islamic News