اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/ انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت لیڈر آغا سید حسن نے اپنے ایک بیان میں ضلع بڈگام میں دوبارہ پولنگ میں لوگوں کی عدم شرکت اور حریت قائدین کی الیکشن بائیکاٹ کال پر من و عن عملدرآمد کرنے پر بڈگام کے عوام کا شکریہ ادا کیا، بیان میں آغا صاحب نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ الیکشن ڈرامے کوبڈگام کے عوام نے جس طریقے سے ناکام بنادیا اس کے لئے وہ مبارک بادی کے مستحق ہیں، آغا صاحب نے کہا کہ بھارت نے جس انداز سے یہاں پر گذشتہ ستر برسوں الیکشن کے نام پر عوام کااستحصال کیا وہ بے نقاب ہوچکا ہے اور اب کشمیریوں نے اس عمل کو یکسر مسترد کردیا ہے ، بیان میں کہا گیا کہ آج لوگوں کی اکثریت نے جس طرح سے بھارتی الیکشن پراسیس کو ناکام بنادیا وہ ایک بین الاقوامی برادری کیلئے ایک ریفرنڈم ہے ، بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ کشمیر میں صورتحال کا سنجیدہ نوٹس لیں اور بھارتی حکومت پرمسئلہ کشمیر کوحل کرنے کیلئے دباﺅ ڈالیں جس کے نتیجے میں کشمیر کے ساتھ ساتھ پورے برصغیر میں امن و امان بحال ہوسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

Islamic News