اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی مہاجرین سے متعلق پالیسیوں کی مخالفت میں نیویارک میں مظاہرہ کرنے والے کم سے کم پچیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔
یہ مظاہرہ، جمعرات کو نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے کیا جا رہا تھا۔
مظاہرین ، صدر ٹرمپ کی نسل پرستانہ اور مہاجرین مخالف پالیسیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
بعض مظاہرین کہ جن میں طلبہ بھی شامل تھے، ٹرمپ ٹاور کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جنھیں امریکی پولیس نےگرفتار کر لیا۔
ٹرامپ کی جانب سے ایگزیکٹیو آرڈر جاری ہونے کے بعد سے امریکہ کے مختلف شہروں میں ہر ہفتے دھرنے اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔
ایک سروے کے مطابق تقریبا ساٹھ فی صد امریکی شہری، ملک کے نئے صدر کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک نئے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر کے نوے دن تک چھے اسلامی ملکوں کے شہریوں پر امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

Islamic News